اگلے انتخابات میں نوجوانوں کا اہم کردار 45 فیصد ووٹرز 35 سال سے کم عمر

عام انتخابات کےلیے اہل 45 فیصد سے زائد ووٹرز 35 سال سے کم عمر کے ہیں۔

عام انتخابات کےلیے اہل 45 فیصد سے زائد ووٹرز 35 سال سے کم عمر کے ہیں۔

آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں اور الیکشن کمیشن نے ووٹرز کی تعداد اور عمر کے مطابق اہم تفصیلات جاری کردیں۔

آئندہ عام انتخابات میں نوجوان ووٹرز کا کلیدی کردار ہوگا۔ عام انتخابات کےلیے اہل 45 فیصد سے زائد ووٹرز 35 سال سے کم عمر کے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 60 لاکھ 66 ہزار سے زائد ہوگئی، جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 80لاکھ،خواتین ووٹرز کی تعداد5 کروڑ 79 لاکھ ہوگئی۔

اس بار اٹھارہ سے 35 سال کے 5 کروڑ 61 لاکھ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے۔ 36 سے 45 سال کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ، 46 سے 55 سال کے 1 کروڑ 81 لاکھ، 56 سے 65 سال کے 1 کروڑ 18 لاکھ جبکہ 66 سال سے اوپر کے 1 کروڑ 20 لاکھ ووٹرز ہیں۔


اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 35 ہزار 387، پنجاب 7 کروڑ 16 لاکھ6 ہزار 378، سندھ 2 کروڑ 65 لاکھ 29 ہزار 136، خیبر پختونخوا 2 کروڑ 16 لاکھ 21 ہزار 211 اور بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 74 ہزار 761 ہے۔

اسلام آباد میں مرد ووٹرز کی شرح 52.51 فیصد اور خواتین کی 47.49 فیصد، پنجاب میں مرد 53.64 اور خواتین 46.35 فیصد، سندھ میں مرد 54.23 اور خواتین کی شرح 45.77فیصد ہے۔

خیبر پختونخوا میں مرد ووٹرز کی شرح 54.56، خواتین کی 45.44 فیصد، بلوچستان میں مرد ووٹرز کی شرح 56.17 اور خواتین کی 43.83 فیصد ہے

واضح رہے کہ گزشتہ عام انتخابات میں ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ تھی۔ اس بار عام انتخابات میں 2 کروڑ نئے ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے۔
Load Next Story