خاتون کو مبینہ طور پر نازیبا ویڈیوز سے ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل گوجرانوالہ نے ملزم کو گرفتار کیا، موبائل سے نازیبا مواد بھی برآمد
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے خاتون کو مبینہ طور پر نازیبا ویڈیوز کے ذریعے جنسی ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل گوجرانوالہ نے کارروائی کر کے جہلم سے تعلق رکھنے والے ملزم لاریب رسول کو گرفتار کیا، جس نے مبینہ طور پر ورغلا کر خاتون کی نازیبا غیر اخلاقی ویڈیوز بنائی اور پھر متاثرہ کو ہراساں کیا۔
ملزم نے مطالبہ پورا نہ ریکارڈ کردہ ویڈیوز خاتون کے رشتہ داروں کو بھی بھیجی۔ ملزم گزشتہ کئی ماہ سے قابل اعتراض ویڈیوزکی آڑ میں متاثرہ کو بلیک میل کر رہا تھا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل سے واٹس ایپ اکاؤنٹ اور قابل اعتراض ڈیٹا برآمد کر لیا گیا۔ جبکہ قبضے میں لیے گئے ملزم کے موبائل کو فرانزک کے لئے بھجوا دیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔