شہریوں کو غیرقانونی طریقے سے یورپ بھجوانے والا بدنام زمانہ انسانی اسمگلر گرفتار
افتخار احمد کو ایف آئی اے نے گجرات سے گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے، ترجمان
وفاقی تحقیقاتی ایجسنی (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ ملزم کو گجرات سے گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات نے ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان ورک کی ہدایت پر انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے بدنام زمانہ انسانی اسمگلر افتخار احمد کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم سادہ شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے یورپ بھجوانے میں ملوث تھا، جس نے شہریوں سے یورپ بھیجنے کے لیے بھاری رقوم وصول کیں۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم کو گجرات سے گرفتار کیا گیا اور حراست کے بعد تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انسانی سمگلنگ جیسے گھناؤنے جرم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاون جاری ہے، لوگوں کی جمع پونجی اور زندگیوں سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر گجرات سرکل طارق مسعود کی ہدایت پر انسانی سمگلروں کی گرفتاری کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، چھاپہ مار ٹیمیں تکنیکی اور انٹیلیجنس بنیادوں پر کارروائیاں کر رہی ہیں۔