وزیراعظم کی دالبندین ائیرپورٹ کی تعمیر و مرمت کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے توجہ دلانے پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا شکریہ اداکیا

—فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے دالبندین ائیرپورٹ کی تعمیر و مرمت کرنے کی ہدایت کردی۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے توجہ دلانے پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا شکریہ اداکیا اور دالبندین ائیرپورٹ پر تعمیر ومرمت کا کام جلدازجلد مکمل کرکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے دالبندین ائیرپورٹ کی خستہ حالی پر وزیراعظم کی توجہ دلائی تھی جس کے بعد وزیراعظم نے سول ایوی ایشن حکام کو کام کرکے جلد ائیرپورٹ بحال کرنے کی بھی ہدایت کی۔
Load Next Story