کراچی میں 20 سے 22 جولائی کے درمیان گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مون سون ہواوں کا نیا سلسلہ 19جولائی کو مشرقی سندھ میں داخل ہوگا


ویب ڈیسک July 17, 2023
فوٹو: فائل

خلیج بنگال سے مون سون کا نیا سلسلہ 19جولائی کو مشرقی سندھ میں داخل ہوگا جبکہ شہر میں 20سے22جولائی کے درمیان گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مون سون ہواوں کا نیا سلسلہ 19جولائی کو مشرقی سندھ میں داخل ہوگا،جو بتدریج پورے سندھ میں پھیل جائےگا۔


محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سے داخل ہونے والے سسٹم کوبحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملنے کے سبب اس کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، سسٹم کے تحت 20سے22جولائی کے درمیان شہرمیں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ مون سون سسٹم کے اثرات کے سبب تندوتیزہوائیں اورآندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اوربدھ کو شہر کا مطلع زیادہ ترابرآلود رہنے کے ساتھ بونداباندی اورہلکی بارش کا امکان ہے، اس دوران صبح سے دوپہر کے دوران بلوچستان کی مغربی جبکہ شام کو سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔


علاوہ ازیں دیہی سندھ کے اضلاع کشمور،گھوٹکی،نوشہروفیروز،شہید بے نظیرآباد،مٹیاری،حیدرآباد،ٹنڈوالہیار،ٹنڈومحمد خان،بدین اورٹھٹھ میں بھی 20سے22جولائی کے درمیان آندھی چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں