پی ڈی ایم حکومت پر توہین عدالت کا کیس ہونا چاہیے سراج الحق

سود اللہ کیخلاف جنگ ہے اور ہم اسی وجہ سے اس حکومت کے خلاف اعلان جنگ کررہے ہیں، امیر جماعت اسلامی

(فوٹو فائل)

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت پر توہین عدالت کا کیس ہونا چاہیے۔

پشاور میں اپنے خطاب کے دوران سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت فیصلے کے باوجود سود کا خاتمہ نہیں کرسکی جبکہ مولانا فضل الرحمان بھی حکومت کا حصہ ہے اور شرح سود اب اضافے سے 22 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان سود خوروں کوووٹ دینا بھی گناہ ہے، 7303 ارب روپے سودکی ادائیگی پرخرچ ہوگا، جو رواں سال کا ہمارا نصف بجٹ ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ ہمیں اقتدارملا تو سب سے پہلے سود کاخاتمہ کریں گے، جماعت اسلامی ہی ملک سے سود کا خاتمہ کر کے خوش حالی لاسکتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت میں مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم جماعتوں نے احتجاج کیا آج سب دگنا ہوگیا ہے، خیبرپختونخومیں کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں, پوراملک لوٹ لیا گیا ہے، پشاور: پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ایک ہی سکے کے دورخ ہیں, یہ عالمی اداروں کے ایجنٹ ہیں۔


اُن کا کہنا تھا کہ عوام ان حکمرانوں کے گریبانوں میں ہاتھ ڈال کرانھیں اقتدارسے نکال باہرکریں۔ سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم اورمولانافضل الرحمن سے مطالبہ ہے کہ سودی نظام اپنے دورمیں ختم کریں، حکومت سپریم کورٹ سے درخواستیں واپس اور سودی قرضے معاف کرے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم پورے ملک میں سود ے خلاف احتجاج اورجہاد کررہے ہیں اور سود کے خاتمے تک ہماری یہ جدوجہد جاری رہے گی، سود کے خاتمے تک دین اور تہذیب کی بات نہیں کی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے یہ قابل شرم ہے کہ ہمارا نظام آج بھی 1839کے ایکٹ کے مطابق چل رہا ہے، ہم یہ جنگ لڑرہے ہیں جس میں ہمیں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ یمارا سودی نظام اوراس کے حامیوں کے خلاف اعلان جنگ ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ سود اللہ کیخلاف جنگ ہے اور ہم اسی وجہ سے اس حکومت کے خلاف اعلان جنگ کررہے ہیں، ہم نے خیبربنک میں اسلامی بنکاری شروع کی تو ہمارے خلاف پروپیگنڈہ شروع ہوگیا جبکہ جرمنی کے غیرمسلموں نے ہم سے اتفاق کیا,2600افراد نے اسلامی بنکاری میں کھاتے کھولے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آج خیبرپختونخوا 1000ارب کامقروض ہے جبکہ ایم ایم اے دورمیں پیسہ کافی تھا، پورانظام ہی سودخوروں کے ہاتھوں میں ہے توسود کیسے ختم ہوگا اور کرپشن کیسے ختم ہوگی
Load Next Story