محکمہ صحت کا غلط معلومات پھیلانے والے ملازمین کیخلاف ایف آئی اے کو خط

سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی درخواست


Staff Reporter July 17, 2023
فوٹو: فائل

محکمہ صحت نے سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلانے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ایف آئی اے سے درخواست کی ہے کہ محکمہ صحت کے وہ ملازمین جو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے غلط معلومات پھیلانے میں ملوث ہیں انکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ایف آئی اے خیبرپختونخوا کے سائبر کرائم ونگ کو خط میں کہا گیا ہے کہ ایک سوشل میڈیا گروپ غلط معلومات کے پھیلاؤ میں متحرک ہے جس کی وجہ سے عوام تک ایسی بے بنیاد خبریں پہنچائی جا رہی ہیں جس سے حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ان بے بنیاد خبروں سے اداروں اور عوام کے درمیان بد اعتمادی کا رجحان بھی پروان چڑھ رہا ہے۔ خط میں گمراہ کن معلومات اور فیک نیوز کے اس رجحان کو روکنے کے لیے تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں