احسن خان نے نیلم منیر کے ساتھ اسکینڈل کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

مداح دونوں فنکاروں کی جوڑی کو بہت پسند کرتے ہیں اور اکثر ان کی فلموں اور ڈراموں کے ویڈیو کلپ وائرل ہوتے رہتے ہیں


ویب ڈیسک July 17, 2023
فوٹو : فائل

پاکستانی اداکار احسن خان نے معروف اداکارہ نیلم منیر کے ساتھ متعدد شوبز پروجیکٹ کیے ہیں جن میں 'چھپن چھپائی'، 'چکر' اور 'قیامت' شامل ہیں۔

مداح دونوں فنکاروں کی جوڑی کو بہت پسند کرتے ہیں اور اکثر دونوں کی فلموں اور ڈراموں کے ویڈیو کلپ وائرل ہوتے رہتے ہیں۔

سوشل میڈیا کے کچھ حلقوں کی طرف سے فیک ویڈیوز بنائی جاتی ہیں جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ دونوں فنکاروں کے درمیان کوئی ذاتی تعلق ہے لیکن اب اس پر احسن خان نے اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔

ایک نجی ٹی وی کے شو میں احسن خان نے واضح طور پر بتایا کہ وہ اپنے شوبز کیریئر میں کبھی کسی اسکینڈل کا شکار نہیں رہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی شادی کو 16 برس گزر چکے ہیں اور وہ اپنی فیملی اور بچوں کے ساتھ بہت اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں