سندھ حکومت نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 2500 روپے تک بڑھانے کی تیاری کرلی

سگنل توڑنے، بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے اور رانگ وے آنے سمیت 52 ٹریفک قوانین پر عائد جرمانے میں اضافہ کیا جائے گا


کے ایم عباسی July 17, 2023
فوٹو فائل

سندھ حکومت نے 52 ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا، جس کیلیے موٹروہیکل بل کی جلد ایوان سے منظوری لی جائے گی۔

سندھ حکومت کے فیصلے کے مطابق ٹریفک سگنل ٹوڑنے، رانگ وے سے آنے اور ہیلمیٹ نہ پہنے سمیت دیگر خلاف ورزیوں پر جرمانے میں اضافے کرنے کیلئے سندھ موٹروہیکل ترمیم بل جلد سندھ اسمبلی سے منظور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ بڑھانے کی تیاری کر لی ہے، تحت رانگ وے پر موٹرسائیکل چلانےوالے پر2 ہزار کار پر3 ہزار روپے جرمانہ کیا جائےگا جبکہ بغیر لائٹ ڈرائیونگ کرنے پر موٹرسائیکل سوار کو 500 کار 800 روپے جرمانہ کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔

اس طرح بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر جرمانہ 300 سے بڑھا کر 500 کرنےکی تجویز دی گئی جبکہ اوور اسپیڈنگ پر موٹرسائیکل کےلیےجرمانہ 400 جبکہ کار پر 1000اور بڑی گاڑیوں کےلیے 1500 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی پرجرمانے میں اضافےکا قانون منظوری کےلیے قائمہ کمیٹی کےسپرد کیا گیا ہے۔ مقررہ حد سے زائد مسافر بٹھانے پر جرمانہ 600 سے2ہزار ہوگا جبکہ سگنل توڑنے پر موٹرسائیکل پر400 کار پر500روپے جرمانہ عائد کیاجائے گا۔

مجوزہ ترمیم کے تحت اوور لوڈنگ پر 1000 اوور ٹیکنگ پر400 روپے، ایمرجنسی گاڑیوں کو راستہ نہ دینے پر جرمانہ 150 سے بڑھا کر 1000 ، بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر1 ہزار بغیر انشورنس کوریج موٹرسائیکل چلانے پر 500روپے جرمانہ ہوگا ۔

مجوزہ مسودہ میں بی آر ٹی سمیت دیگر پبلک ٹرانسپورٹ کے منصوبوں کیلئے بھی قانون سازی کی جا رہی ہے جس کے تحت بسوں میں خصوصی افراد کی نشست پر سفر کرنے پر 500 روپے کا جرمہ عائد کیا جائے گا، بس پلیٹ فارم پر تشہیر مواد لگانے وال چاکنگ کرنے اور غلط طریقے سے داخل ہونے پر 1500 روپے جرمانہ لگایا جائے گا۔

شناخت طلب کرنے پر نہ دینے والوں پر بھی ایک ہزار کا جرمانہ ہوگا، اس طرح بی آر ٹی بس میں اسٹیشن پر نسوار خانے پان تھوکنے اور سگریٹ پینا بھی جرم ہوگا۔ پان سگریٹ اور نسوار کے استعمال پر بھی 500روپے کا جرمانہ عائد ہوگا بغیر کرایہ سفر کرنے، شور شرابہ کرنے اور میوزک چلانے پر بھی 500 روپے کا جرمانہ عائد ہوگا۔

بی آر ٹی میں پالتو جانور لانا اور الیکٹرک سگریٹ کے استعمال پر 2500 سو کا جرمانہ عائد کیا جائے گا بی آر ٹی بس کی سیٹ پر پاؤں رکھنے پر بھی 500 کا جرمانہ عائد ہوگا۔

سندھ اسمبلی نے بل کمیٹی کے سپرد کر دیا ہے، کمیٹی کی رپورٹ کے بعد بل سندھ اسمبلی سے پاس کیا جائے گا اور پھر گورنر سندھ اس کی منظوری دے کر قانون بنادیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں