این آر او عملدرآمد کیس وزیراعظم کل سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے

27 اگست کو سماعت کے دوران بنچ نے خط لکھنے کے حوالے سے وزیر اعظم کو 18 ستمبر تک مہلت دی تھی


ویب ڈیسک September 17, 2012
27 اگست کو سماعت کے دوران بنچ نے خط لکھنے کے حوالے سے وزیر اعظم کو 18 ستمبر تک مہلت دی تھی. فوٹو فائل

این آراوعملدرآمد کیس کے حوالے سے وزیراعظم کل سپریم کورٹ میں پیش ہو کر سوئس حکام کو خط لکھنے یا نہ لکھنے سے متعلق حکومتی جواب سے آگاہ کریں گے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا ، 27 اگست کو سماعت کے دوران بنچ نے خط لکھنے کے حوالے سے وزیر اعظم کو 18 ستمبر تک مہلت دی تھی ، اس موقع پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کوئی مثبت قدم اٹھائیں کیونکہ عدالت نہیں چاہتی کہ پارلیمنٹ کے منتخب نمائندے کو بار بار بلایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |