این آر او عملدرآمد کیس وزیراعظم کل سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے
27 اگست کو سماعت کے دوران بنچ نے خط لکھنے کے حوالے سے وزیر اعظم کو 18 ستمبر تک مہلت دی تھی
این آراوعملدرآمد کیس کے حوالے سے وزیراعظم کل سپریم کورٹ میں پیش ہو کر سوئس حکام کو خط لکھنے یا نہ لکھنے سے متعلق حکومتی جواب سے آگاہ کریں گے۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا ، 27 اگست کو سماعت کے دوران بنچ نے خط لکھنے کے حوالے سے وزیر اعظم کو 18 ستمبر تک مہلت دی تھی ، اس موقع پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کوئی مثبت قدم اٹھائیں کیونکہ عدالت نہیں چاہتی کہ پارلیمنٹ کے منتخب نمائندے کو بار بار بلایا جائے۔