دیس بدیس کے کھانے

بنائیں لذیذ پکوان بہترین ترکیب کے ساتھ

فوٹو : فائل

گولا کباب فرائیڈ

اجزا:

قیمہ (آدھا کلو)

پیاز (چار عدد) تلی لیجیے

کچا پپیتا (ایک چائے کا چمچا)

جاوتری (ایک چوتھائی چائے کا چمچا)

جائفل (ایک چوتھائی چائے کا چمچا)

انڈا (ایک عدد)

پسا ہوا گرم مسالا (ایک چائے کا چمچا)

دہی (ایک کھانے کا چمچا)

لہسن اور ادرک کا آمیزہ (ایک کھانے کا چمچا)

پسی ہوئی لال مرچ (دو چائے کے چمچے)

پسی ہوئی الائچی (آدھا چائے کا چمچا)

نمک (حسب ذائقہ)

تیل (حسب ضرورت)

ترکیب:

قیمے میں پیاز اور کچا پپیتا ڈال کر اچھی طرح باریک پیس لیں۔ اب جائفل اور جاوتری کو باریک پیس کر قیمے میں ڈال دیں۔ انڈا، پسا ہوا گرم مسالا، دہی، ادرک لہسن کا آمیزہ، پسی ہوئی لال مرچ، پسی الائچی اور نمک شامل کر کے ملا لیں، پھر انہیں گولا کباب کی شکل دے کر گرم تیل میں فرائی یا باربی کیو کر کے نوش کریں۔

ولایتی کوفتے

اجزا:

کوفتوں کے لیے:

قیمہ (تین سو گرام) ترجیحاً بڑے کا

بھنے ہوئے چنے (دو کھانے کے چمچے)

خشخاش (دو کھانے کے چمچے)

چاول (ایک کھانے کا چمچا)

ہلدی (آدھا چائے کا چمچا)

پسی ہوئی لال مرچ (ایک چائے کا چمچا)


نمک (آدھا چائے کا چمچا)

گرم مسالا (ایک چائے کا چمچا)

چاٹ مسالا (ایک چائے کا چمچا)

ادرک (ایک کھانے کا چمچا)

ہری مرچ (دو عدد)

گریوی کے لیے:

تیل (ایک چوتھائی پیالی)

کٹی ہوئی پیاز (ایک پیالی)

ادرک لہسن کا آمیزہ (دو کھانے کے چمچے)

ٹماٹر کی پیوری (ڈیڑھ پیالی)

دہی (ایک چوتھائی پیالی)

پسی ہوئی لال مرچ (ایک چائے کا چمچا)

نمک (ایک چائے کا چمچا)

ہلدی (ایک چوتھائی چائے کا چمچا)

گرم مسالا (ایک چائے کا چمچا)

چاٹ مسالا (ایک چائے کا چمچا)

کلونجی (ایک چوتھائی چائے کا چمچا)

میتھی دانے (ایک چوتھائی چائے کا چمچا)

اْبلی ہوئی میکرونی (چار پیالی)

گارنش کے لیے:

ہرے دھنیے کی پتیاں (ایک چوتھائی پیالی)

ہری مرچ (دو سے تین عدد) کتر لیں

ترکیب:

کوفتوں کے لیے:

چنے، خشخاش اور چاول گرائینڈ کر لیں۔ اب انھیں گائے کا قیمہ، ہلدی، پسی لال مرچ، نمک، گرم مسالا، چاٹ مسالا، ادرک اور ہری مرچ میں ملا کے چوپر میں پیس لیں اور کوفتے بنالیں۔

گریوی کے لیے:

پین میں تیل گرم کر کے پیاز کو فرائی کر لیں۔ جب پیاز نرم ہو جائے تو ادرک لہسن کا پیسٹ، ٹماٹر کی پیوری، دہی، لال مرچ، نمک، ہلدی، گرم مسالا، چاٹ مسالا، کلونجی اور میتھی دانے ڈال کر بھون لیں۔ اب کوفتوں کو احتیاط کے ساتھ گریوی میں رکھ کر پانی کا چھینٹا لگا کر پین کو ڈھک دیں۔ جب کوفتے پک جائیں تو میکرونی کو گریوی میں احتیاط سے ملالیں اور ڈش میں نکال کر ہرے دھنیے کے پتیوں اور ہری مرچ سے گارنش کرکے پیش کریں۔
Load Next Story