ایمرجنگ ایشیاکپ پاکستان کی مسلسل دوسری فتح

6 وکٹیں اڑادیں،ایمرجنگ ایشیا کپ میچ میں شاہینز 184 رنز سے کامیاب

بھارت نے نیپال کو 9 وکٹ سے قابو کرلیا، ابھیشک اور سدرشن کی ففٹیز۔ فوٹو: پی سی بی

اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیاکپ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) 184 رنز سے شکست دیکر دوسری فتح سمیٹ لی

یو اے ای کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاہینز 49.2 اوورز میں 309 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان نے 98 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

صاحبزادہ فرحان 55 گیندوں پر63 رنز بناکر پویلین لوٹے، صائم ایوب نے 56رنز کی اننگز کھیلی،عمیر بن یوسف (24) کے جلد میدان بدر ہونے پر کامران غلام اور کپتان محمد حارث نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 87 رنزجوڑے، حارث نے 46گیندوں پر55 رنز اسکور کیے، کامران غلام نے 63 رنز اسکورکیے، طیب طاہر 5 اور قاسم اکرم 10 رنزبناسکے، آخری 6 وکٹیں اسکور میں صرف25 رنزکا اضافہ کرسکیں۔


یہ بھی پڑھیں: ایمرجنگ ایشیاکپ؛ پاکستان کا فاتحانہ آغاز، نیپال کو شکست

لیفٹ آرم اسپنر جیش گیانانی نے50 رنز دے کر 4 شکار کیے، خلیجی ٹیم 29.5 اوورز میں 125 رنز پر ہمت ہارگئی، آریانش شرما37 رنز بناکر مزاحمتپیش کرپائے، آف اسپنر قاسم اکرم نے 26 رنز دے کر 6 وکٹیں اڑادیں، یہ لسٹ اے ون ڈے میچز میں ان کی بہترین بولنگ ہے،ساتھی اسپنر سفیان مقیم نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔شاہینز بدھ کو روایتی حریف بھارت اے کیخلاف میدان میں اتریں گے۔

دن کے دوسرے مقابلے میں بلو شرٹس نے نیپال کو 9 وکٹ سے زیر کرلیا، ناکام سائیڈ نے 167 رنز بنائے، نشانت سندھو نے 4 وکٹیں لیں۔ بھارت اے نینے ہدف 22.1 اوورز میں ایک وکٹ پرپالیا، ابھیشک شرما 87اور سائی سدرشن 58 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
Load Next Story