سانحہ 9 مئی سے متعلق مزید ہوشربا تصاویر منظرعام پر آگئیں

بیشتر تصاویر زیر حراست شر پسندوں کے موبائل فونز سے فرانزک کو دوران برآمد ہوئیں


ویب ڈیسک July 18, 2023
(فوٹو : فائل)

سانحہ 9 مئی سے متعلق مزید ہوشربا تصاویر منظرعام پر آگئیں جس میں شرپسندوں نے عسکری اسپتال، ایئر فورس بیس سرگودھا حتیٰ کہ عسکری تعلیمی اداروں کو بھی نہیں بخشا۔

بیشتر تصاویر زیر حراست شر پسندوں کے موبائل فونز سے فرانزک کو دوران برآمد ہوئیں۔

پاک امارات اسپتال کی عمارت کو نقصان اور ملحقہ اسٹینڈ بائے جنریٹر روم کو آگ لگائی گئی جبکہ بجلی منقطع ہونے سے ایمرجنسی میں تشویشناک حالت میں مریض، وینٹیلیٹرز اور بچوں کے انکیوبیٹرز بھی بند ہوگئے۔

سی ایس ڈی لاہور سے احتجاج کے بہانے لاکھوں روپے کیش بھی لوٹ لیا گیا۔

عسکری تاریخ اور جنگوں میں پاک فوج کی یونٹوں کا ریکارڈ رکھنے والے ادارے پر دھاوا بول کر ریکارڈ بھی جلا دیا گیا، چکدرہ قلعے پر حملے کے بعد پورے قلعے، ریکارڈ اور گاڑیوں کو بھی نذر آتش کر دیا گیا۔

لیفٹیننٹ سجاد عالم شہید کی یادگار پر تصویر کو جلا کر چیئرمین پی ٹی آئی زندہ باد لکھ دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں