گوادر فری زون نارتھ 30 دن میں آپریشن شروع کر دے گا

گوادر فری زون نارتھ، جسے فیز II بھی کہا جاتا ہے،2221 ایکڑ پر محیط ہے


این این آئی July 18, 2023
گوادر فری زون نارتھ، جسے فیز II بھی کہا جاتا ہے،2221 ایکڑ پر محیط ہے۔ فوٹو: فائل

گوادر فری زون نارتھ 30 دن میں آپریشن شروع کر دے گا۔

گوادر فری زون نارتھ، جسے فیز II بھی کہا جاتا ہے،2221 ایکڑ پر محیط ہے، اگلے 30 دنوں کے اندر اپنا پہلا باضابطہ آپریشن شروع کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے دیا

واضع رہے کہ یہ زون 20 سال کی مدت کے لئے ہر قسم کے ٹیکسز اور کسٹم ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہوگا۔ یہ واٹرشیڈ ڈویلپمنٹ اگوین پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے، جو ایک برآمدی کھاد کمپنی ہے، جو اگست کے دوسرے ہفتے میں اپنے پہلے پیداواری آپریشن کے لیے تیاری کر رہی ہے۔

اگوین پرائیویٹ لمیٹڈ گوادر نارتھ فری زون میں انڈسٹری قائم کرنے والا پہلا سرمایہ کار ہے۔ اس نے فرٹیلائزر فیکٹری لگانے کے لئے فری زون میں 10 ایکڑ اراضی حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں