ویب سیریز میں بولڈ سین فلم بند کرانے پر کاجول پر کڑی تنقید

کاجول نے اپنے 29 سالہ فلمی کیریئر میں بولڈ سین نہ فلمانے کی پالیسی اپنائے رکھی تھی

کاجول نے اپنے 29 سالہ فلمی کیریئر میں بولڈ سین نہ فلمانے کی پالیسی اپنے رکھی تھی؛ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے فلم میں ہونٹوں پر بوسہ نہ فلمانے کی اپنی پالیسی کو توڑتے ہوئے ویب سیریز 'دی ٹرائل' میں یہ مناظر فلمائے تو سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان امڈ آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کاجول نے اپنے 29 سالہ فلمی کیریئر میں 'لپ کِس' کے سین نہ فلمانے کی پالیسی اپنا رکھی تھی اور کسی دباؤ میں آئے بغیر اپنی اس پالیسی کو برقرار رکھا تھا۔

ہونٹوں پر بوسہ دینے کے سین نہ فلمانے کے باوجود 48 سالہ کاجول نے شوبز انڈسٹری میں بڑی کامیابیاں اپنے نام کیں۔ دل والے دلنہیا لے جائیں گے جیسی بلاک بسٹر فلمیں دیں اور مداحوں کے دلوں پر راج کیا۔

تاہم اب او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے والے ایک ویب سیریز 'دی ٹرائل' میں کاجول کے چند سینز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں جس میں اداکارہ کو لپ کس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


ویب سیریز کے وائرل ہونے والے ان مناظر سے محسوس ہوتا ہے کہ کاجول نے اپنی 29 سالہ پالیسی خود ہی توڑ دی اور بوسہ دینے میں کوئی عار محسوس نہیں کیا۔

خیال رہے کہ 'دی ٹرائل' امریکی سیریز 'دی گڈ وائف' کا آفیشل ریمیک ہے، جسے کاجول کے شوہر اداکار اجے دیوگن نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ سیریز ایک گھریلو خاتون کے اپنے شوہر کے جنسی اسکینڈل میں پھنسنے کے بعد وکیل کے طور پر اپنے پیشے میں واپسی پر مبنی ہے۔

یہ ویب سیریز نہ صرف اپنے دلکش پلاٹ لائن کے لیے بلکہ کاجول کے بوسہ نہ لینے کی پالیسی کو توڑنے کے فیصلے کے لیے بھی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

 
Load Next Story