پنجاب میں پلاسٹک کی سڑکیں متعارف کرانے کا فیصلہ

تارکول میں پلاسٹک مکس کر کے بنائی جانے والی سڑک روایتی سڑک کے مقابلے میں زیادہ پائیدار ہوتی ہے


ویب ڈیسک July 18, 2023
نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پلاسٹک روڈز کی تعمیر کے لیے پلان طلب کرلیا ( فوٹو: فائل )

صوبائی حکومت نے پنجاب میں پلاسٹک کی سڑکیں متعارف کرانے کااصولی فیصلہ کرلیا ہے اور نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اس سلسلے میں پلان بھی طلب کرلیا ہے۔

تارکول میں پلاسٹک مکس کر کے بنائی جانے والی سڑک روایتی تارکول کی سڑک کے مقابلے میں زیادہ پائیدار ہوتی ہے اور جلد ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوتی۔

پنجاب بھر میں 2600 کلو میٹر طویل سڑکوں کے بحالی کے 137منصوبے زیر تکمیل ہیں اور سڑکوں کی تعمیر کے تمام پراجیکٹ کے کنٹریکٹ ای۔ٹینڈرنگ کے ذریعے دیے جارہے ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بین الاضلاعی سڑکوں کی تعمیر کے 107منصوبے تین ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف دیا ہے اور ان منصوبوں میں شفافیت اوراعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں