بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 4 کشمیری نوجوان شہید تعداد6 ہوگئی

نوجوانوں کو ضلع پونچھ میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا

نوجوانوں کو ضلع پونچھ میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا :فوٹو:فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 4 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع پونچھ میں گھر گھر تلاشی کے نام پر چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔ خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور بزرگوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

قابض بھارتی فوج نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے ایمبولینسوں کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں دی اور دروازے توڑ کر گھروں میں داخل ہوتے رہے۔ جب کہ نیٹ سروس بھی معطل رکھیں۔


اس دوران بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 نوجوان شہید ہوگئے۔ چاروں نوجوان طالب علم اور نہتے تھے تاہم کٹھ پتلی بھارت نواز انتظامیہ نے نوجوانوں کو عسکریت پسند ظاہر کیا۔

ستم بالائے ستم بھارتی فوج نے لاشیں لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔ غم زدہ والدین اپنے پیاروں کی لاشوں کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ضلع پونچھ میں الگ الگ مقامات پر 2 نوجوانوں کو شہید کیا گیا تھا اس طرح دو دن میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 6 ہوگئی۔

 
Load Next Story