بھارت میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے 15 افراد ہلاک متعدد زخمی

فیکٹری میں آگ لگنے سے ہلاک ہونے والوں میں 12 خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔


ویب ڈیسک May 04, 2014
فیکٹری میں آگ بجھانے کے آلات نہ ہونے کی وجہ سے جانی نقصان اٹھانا پڑا، پولیس فوٹو: فائل

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے 15 افراد ہلاک جبکہ متعدد شدید زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اجین کی تحصیل بڑنگر کے لوہانا کیسور روڈ پر پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں معمول کے مطابق کام جاری تھا کہ اچانک وہاں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے کے وقت فیکٹری میں 20 سے زائد افراد کام کررہے تھے جن میں سے 15 ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 5 کو قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، ہلاک ہونے والوں میں 12 خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں سے 3 کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق فیکٹری میں کام کرنے والا کوئی مزدور تمباکو نوشی کررہا تھا، بیڑی میں سے کوئی شعلہ وہاں موجود دھماکا خیز مواد میں جا گرا جس نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فیکٹری میں آگ بجھانے کے آلات نہیں تھے جس کی وجہ سے آتشزدگی پر قابو پانے میں وقت لگا اور بڑی تعداد میں جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں