کراچی میں آج بھی دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

بوری بند لاشیں زمان ٹاؤن اور گارڈن سے برآمد ہوئیں جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک May 04, 2014
بوری بند لاشوں کو جناح اور سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے فوٹو؛ فائل

شہر قائد میں تشدد زدہ لاشیں ملنے کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے آج بھی دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ پولیس اور رینجرز نے مختلف علاقوں سے 100 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی کے علاقے زمان ٹاون میں نامعلوم افراد بوری بند لاش پھینک کر فرار ہوگئے۔ مقتول کو تشدد کے بعد پھندا لگا کر قتل کیا گیا۔ لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ گارڈن کے علاقے دھوبی گھاٹ سے بھی ایک شخص کی تشدد لاش ملی جسے سول اسپتال پہنچا دیا گیا۔

دوسری جانب پولیس اور رینجرز نے 100 سے زائد ملزموں کو حراست میں لے کر مختلف اقسام کے 90 ہتھیار برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، یہ ملزمان سہراب گوٹھ ، رنچھوڑ لائن ، رامسوامی ، دھوبی گھاٹ ، گارڈن ، لیاقت آباد ، جٹ لائن ، اے بی سینا لائن ، نیو کراچی اور دیگر علاقوں سے حراست میں لئے گئے، جن میں اسٹریٹ کرائم سمیت مختلف جرائم میں ملوث اشتہاری، مفرور ملزمان اور بھتہ خور بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں