اسلام آباد میں محرم الحرام کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ

اسپیکر کے استعمال، اسلحہ کی نمائش سمیت مختلف سرگرمیوں پر پابندی عائد


ویب ڈیسک July 18, 2023
—(فوٹو فائل)

وفاقی دارالحکومت میں محرم الحرام کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

ترجمان آئی سی ٹی ڈاکٹر محمد عبداللہ تبسم کے مطابق محرام الحرام کے احترام میں مختلف سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق دفعہ 144 کے تحت کھلے عام ایپملی فائر، اسپیکر کے استعمال اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی۔ فائر ورک اور مذہبی پمفلٹ وغیرہ تقسیم کرنے یا گروہی انتشار پھیلانے اور ہر قسم کی وال چاکنگ، اسٹون کرشنگ پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں تمام قسم کی مجالس و جلوسوں پر پابندی ہوگی ماسوائے ان کے جن کی ضلعی انتظامیہ اجازت دے گی۔ دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کا اطلاق آج سے دو ماہ تک ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ دفعہ 144 پر مکمل عمل درآمد کروایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں