مالی سال 202223میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری میں 77 فیصد کمی

گذشتہ مالی سال میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب 85کروڑ78لاکھ ڈالر رہا تھا، اسٹیٹ بینک


Business Reporter July 18, 2023
فوٹو: فائل

مالی سال 2022-23میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 77 فیصد کمی سے 42 کروڑ ڈالر تک محدود رہی جو گذشتہ مالی سال میں ایک ارب 85کروڑ78لاکھ ڈالر تھی۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2022-23کے دوران مجموعی غیرملکی نجی سرمایہ کاری 7.2فیصد کمی سے ایک ارب 43کروڑ77 لاکھ ڈالر رہی جس میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 24.8فیصد کمی سے ایک ارب 45کروڑ58لاکھ ڈالر رہی۔

پورٹ فولیو سرمایہ کاری سے سرمائے کا انخلاء ایک کروڑ 82لاکھ ڈالر تک محدود رہا جو مالی سال 2021-22میں 38کروڑ75لاکھ ڈالر رہا تھا۔

اعدادوشمار کے مطابق غیرملکی پبلک انویسٹمنٹ سے ایک ارب ڈالر سے زائد کا انخلاء دیکھا گیا اور مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 77فیصد کمی سے 42کروڑ71 لاکھ ڈالر رہی۔

جون 2023کے مہینے میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 11کروڑ 12لاکھ ڈالر رہی جس میں ایف ڈی آئی کی مالیت 11کروڑ43لاکھ ڈالر تھی جبکہ پورٹ فولیو سرمایہ کاری منفی 32لاکھ ڈالر رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔