طالبان شوریٰ سے مذاکرات کے لئے رابطے کئے جارہے ہیں پروفیسر ابراہیم

امید ہے کہ براپہ راست مذاکرات کے لئے بہت جلد وقت اور جگہ کا تعین ہوجائے گا۔


ویب ڈیسک May 04, 2014
مذاکراتی عمل میں تعطل ختم کرنے کیلئے امید ہے کہ جلد راستہ نکال لیا جائے گا۔، رکن طالبان کمیٹی فوٹو: فائل

طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ براہ راست مذاکرات کے لئے ان کے طالبان شوریٰ سے رابطے جاری ہیں امید ہے بہت جلد وقت اور جگہ کا تعین ہوجائے گا۔

ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ مذاکرات میں اب تک کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہوئی تاہم ہمیں مذاکراتی عمل سے اچھی امیدیں رکھنی چاہئیں۔ جنگ سے مسائل حل نہیں ہوتے، اس لئے تمام تر مشکلات کے باوجود مذاکراتی عمل کی کامیابی کے لئے پر امید ہیں۔ ہمارا مقصد ملک میں امن کا قیام ہے کیونکہ اب لڑائی ختم ہونی چاہیئے،

پروفیسرابراہیم کا کہنا تھا کہ ان کا حکومتی کمیٹی اور طالبان شوریٰ سے رابطہ نہیں ہوا۔ مولانایوسف شاہ کا حکومتی کمیٹی سے رابطہ ہے یا نہیں اس بارے میں انھیں کوئی علم نہیں۔ ہماری جانب سے مذاکرات جاری رکھنے کی کوششیں جاری ہے،مذاکراتی عمل میں تعطل ختم کرنے کے لئے امید ہے کہ جلد راستہ نکال لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں