فلموں کی ریلیز کے وقت آج بھی پریشان ہو جاتا ہوں امیتابھ بچن

90 کی دہائی میں سینیما سے دور رہنا بڑی غلطی تھی، امیتابھ بچن


ویب ڈیسک May 04, 2014
فلموں کی ریلیز امتحان کی طرح ہوتی ہے آپ کو یہ نہیں پتہ ہوتا کہ دیکھنے والوں کو آپ کا کام پسند آئے گا یا نہیں، بالی ووڈ اداکار۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ISLAMABAD: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ فلموں کی ریلیز کے وقت آج بھی پریشان ہو جاتا ہوں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ اپنی فلموں کی ریلیز امتحان کی طرح ہوتی ہے کیونکہ آپ کو یہ نہیں پتہ ہوتا کہ دیکھنے والوں کو آپ کا کام پسند آئے گا یا نہیں یہی وجہ ہے کہ فلموں کی ریلیز کے وقت آج بھی پریشان ہو جاتا ہوں۔ امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ 90 کی دہائی میں سینیما سے دور رہنا بڑی غلطی تھی مجھے یہ نہیں کرنا چاہیئے تھے۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن نے 70 کی دہائی میں بالی ووڈ میں قدم رکھا اور اپنے 4 دہائیوں پر مشتمل کیرئیر میں اب تک 180 فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں