قومی ٹیم اگست میں افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز کھیلے گی

دونوں ٹیمیں متحدہ عرب امارات میں ایک دوسرے کے مدمقابل آسکتی ہیں، رپورٹس


ویب ڈیسک July 19, 2023
دونوں ٹیمیں متحدہ عرب امارات میں ایک دوسرے کے مدمقابل آسکتی ہیں، رپورٹس (فوٹو: ٹوئٹر)

قومی کرکٹ ٹیم رواں سال اگست میں افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز رواں سال اگست میں کھیلی جائے گی تاہم سیریز کے شیڈول کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے، توقع کی جارہی ہے دونوں ٹیمیں متحدہ عرب امارات میں ایک دوسرے کے مدمقابل آسکتی ہیں۔

رواں سال پڑوسی ممالک نے شارجہ میں تین میچوں کی ٹی20 سیریز کھیلی جس میں افغان ٹیم نے 1-2 سے کامیابی سمیٹی تھی، دونوں ٹیمیں ایشیاکپ سے قبل سیریز کھیل کر تیاری کریں گی۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاک افغان میچ کے مقام تبدیل کرنے پر بات ہوئی تھی، آرتھر کی تصدیق

واضح رہے کہ ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونا ہے، جس کے مطابق ٹورنامنٹ کے پہلے چار میچز پاکستان میں ہوں گے، جس کے بعد فائنل سمیت 9 میچز سری لنکا شفٹ ہوجائے گا۔

قومی ٹیم ایشیاکپ میں اپنا پہلا گروپ میچ 31 اگست کو ملتان میں نیپال کے خلاف کھیلے گا، ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب بھی اسی روز ہوگی۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ پاک بھارت ٹیمیں کب اور کہاں مدمقابل آئیں گی؟

پاکستانی ٹیم نیپال کے خلاف ہوم گراؤنڈ میں میچ کے فوری بعد سری لنکا کے لیے روانہ ہوجائے گی، جہاں اسے سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور بھارت کے خلاف گروپ میچز کھیلنے ہیں۔

ایشیا کپ کے شیڈول کا باضابطہ اعلان پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف بدھ کو کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔