رونالڈو نے ’’سعودی پُرو لیگ‘‘ کو یورپی لیگز سے بہتر قرار دیدیا

اسٹار فٹبالر کا بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب میسی نے گزشتہ روز امریکی کلب جوائن کیا


ویب ڈیسک July 19, 2023
اسٹار فٹبالر کا بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب میسی نے گزشتہ روز امریکی کلب جوائن کیا (فوٹو: فائل)

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسیٹانو رونالڈو نے سعودی عرب کے کلب النصر کو میجر لیگ سوکر (ایم ایس ایل) سے بہتر قرار دیدیا۔

النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ سعودی پُرو لیگ امریکا کی میجر لیگ سوکر سے بہتر ہے، مجھے یقین ہے کہ میرے جانے کے بعد مزید شہرت یافتہ فٹبالرز یہاں کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کسی یورپی کلب میں واپس نہیں آرہے ہیں البتہ سعودی ڈویژن کئی یورپی اور ڈچ لیگز کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

مزید پڑھیں: میسی نے رونالڈو کو ایک اور محاذ پر پیچھے چھوڑ دیا

کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ یورپی فٹبال کلبز نے لیگ کے معیار کو کھودیا ہے تاہم انگلش پریمیئر لیگ تمام لیگز میں سب سے آگے ہے۔

گزشتہ سال دسمبر میں رونالڈو نے سعودی کلب النصر کو 200 ملین یورو سے زیادہ مالیت کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

مزید پڑھیں: رونالڈو کے النصر کلب پر فیفا نے پابندی عائد کردی، مگر کیوں؟

واضح رہے کہ رونالڈو کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ارجنٹائن کو ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی کے کلب انٹرمیامی میں جوائن کیا اور انکی اس تقریب دنیا بھر میں 3.5 بلین (ساڑھے 3 ارب سے زائد) افراد نے براہ راست دیکھا جبکہ رونالڈو نے النصر کلب جوائن کرنے پر پہلی تقریب میں (3 ارب سے زائد) ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کیا تھا۔

دوسری جانب میسی کی انٹرمیامی میں شمولیت کے بعد امریکہ میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اسپورٹس ٹیم بن گئی ہے جبکہ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد میں چھ گنا اضافہ ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں