یوٹیوبر اینا بیل 22 سال کی عمر میں چل بسیں

امریکی یو ٹیوبر کو مرگی کا عارضہ لاحق تھا، لواحقین


ویب ڈیسک July 19, 2023
مشہور یو ٹیوبر کالج لائف اور بیوٹی سے متعلق ویڈیوز شئیر کرتی تھیں:فوٹو:فائل

مشہور امریکی یوٹیوبر اینا بیل کا انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 22 سال تھی۔

امریکی میڈیا کے مطابق یو ٹیوبر اینا بیل کی بہن نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ اینا بیل کا تعلق امریکی ریاست ایٹلانٹا سے تھا اور وہ اپنے یوٹیوب چینل پر کالج کی روز مرہ زندگی اور بیوٹی اور فیشن سے متعلق ویڈیوز شئیر کیا کرتی تھیں۔

اینا بیل کے خاندان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم انتہائی افسوس اور دکھ سے مطلع کررہے ہیں کہ اینا بیل ہم سے دور جاچکی ہیں۔ ان کو مرگی کا عارضہ لاحق تھا۔ وہ کافی عرصے سے اس مرض کے خلاف جنگ کررہی تھیں اور لوگوں میں اس بارے میں آگہی پیدا کرنا چاہتی تھیں۔

اینا بیل کی بہن کے مطابق وہ اپنی گریجویشن پارٹی کے بعد سے غائب ہوگئی تھیں جبکہ ان کا فون بھی ہمارے پاس تھا۔ ان کی تلاش جاری تھی اور اس دوران کی لاش برآمد ہوئی۔ اس بات کا قویٰ امکان ہے کہ ان کو مرگی کا دورہ پڑا اوروہ انتقال کرگئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں