ژوب حملے میں افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف

دہشت گردوں نے افغانستان میں امریکن فوج کا چھوڑا ہوا اسلحہ استعمال کیا


ویب ڈیسک July 19, 2023
دہشت گردوں نے افغانستان میں امریکن فوج کا چھوڑا ہوا اسلحہ استعمال کیا

بلوچستان میں ٹی ٹی پی کے ژوب چھاؤنی پر حملے میں امریکی ہتھیار اور سامان کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

ژوب میں ہلاک کیے جانے والے دہشت گردوں کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی۔

دہشت گردوں نے افغانستان میں امریکن فوج کا چھوڑا ہوا اسلحہ استعمال کیا جس میں 5.56 ایم ایم کیلیبر 16 M اسالٹ رائفلیں، جدید معیار کےہیلمٹ ، دستانے، بیک پیک اور یونیفارم شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ژوب گیریژن پر دہشت گرد حملے میں شہید جوانوں کی تعداد 9 ہوگئی

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ کرنے والے دہشت گرد جو کہ ہلاک ہو چکے ہیں امریکی یونیفارم میں ملبوس ہیں۔ اس سے سوال پیدا ہوگیا ہے کہ یہ جدید اسلحہ اور یونیفارم دہشت گردوں تک کیسے پہنچا ؟۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں