پیپلز بس سروس کا کرایہ آئندہ 6 ماہ تک نہ بڑھانے کا فیصلہ
فیصلہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں لیا گیا
سندھ کابینہ کے اجلاس میں پیپلز بس سروس کا کرایہ آئندہ 6 ماہ تک نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں ایجنڈا کے 69 میں سے 58 نکات پر بات ہوئی جس میں کابینہ کی جانب سے صوبائی مالیاتی کمیشن بنانے اور لاڑکانہ میں یونیورسٹی کی قیام کی منظوری بھی دی گئی۔
علاوہ ازیں سندھ کابینہ نے 5 لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کی بھی منظوری دے دی۔ سندھ کابینہ نے کہا کہ مالیاتی کمیشن سے صوبے میں وسائل کی تقسیم سے متعلق کام کرے گا، کمیشن صوبے کے وسائل کو حکومت اور یونین کونسل کی سطح تک تقسیم کے متعلق سفارشات طے کرے گا جبکہ مالیاتی کمیشن کے چیئرمین وزیر اعلیٰ ہوں گے۔