آئی فون صارفین نے تازہ ترین اپ ڈیٹ کو بیٹری کا قاتل قرار دے دیا

صارفین کے مطابق تازہ ترین iOS 16.5.1 (c) ریلیز ان کی ڈیوائس کی بیٹری کو نقصان پہنچا رہی ہے


ویب ڈیسک July 22, 2023

آئی فون صارفین نے تازہ ترین ایپل اپ ڈیٹ کو ڈیوائس کی بیٹری کا 'قاتل' قراردے دیا۔

آئی فون صارفین نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹوئٹر پر نئی اپ ڈیٹ کے حوالے سے شکایات کے انبار لگا دیے۔ صارفین کے مطابق تازہ ترین iOS 16.5.1 (c) ریلیز ان کی ڈیوائس کی بیٹری کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

ایک صارف نے بتایا کیا کہ اپ ڈیٹ کے دوران ان کی بیٹری 77 فیصد سے صفر تک گر گئی۔

دیگرصارفین نے فون کے انتہائی گرم ہوجانے کے مسائل کی شکایت کی۔ان میں سے ایک نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ فون کو زیادہ دیر تک ہاتھ میں رکھنے کے بعد ایسا محسوس ہوا جیسے ہاتھ جل گئے ہوں۔

ان مسائل کے بعد کچھ آئی فون صارفین آئی فون چھوڑ کر اینڈرائیڈ کی طرف رجوع کرنے کے متعلق سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ جو بھی خفیہ ترکیب اس نئی اپ ڈیٹ میں ڈالی گئی ہے ، یہ ڈیوائس کی بیٹری کو مار رہی ہے۔ کیا یہ اس کو بندنہیں کر سکتے ۔

آئی او ایس 16.5.1 (c) کو آئی پیڈ او ایس 16.5.1 (c) کے ساتھ ہی پچھلے ہفتے جاری کیا گیا تھا۔ کمپنی کی جانب سے یہ اپ ڈیٹ ویب سائٹس کو صحیح طریقے سے ڈسپلے کرنے سے روکنے کے مسئلے کو حل کرنےکے لیے جاری کی گئی تھی ۔

یہ ریپڈ سیکیورٹی رسپانس ایک نئی قسم کے 'منی' سافٹ ویئر ریلیز ہیں جو آئی پیڈ ، میک اور آئی فون میں بڑے اپ ڈیٹس کے دوران آتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں