گال ٹیسٹ سعود شکیل نے کئی شہرہ آفاق کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا

وہ ڈان بریڈمین کے بعد ابتدائی 10 ٹیسٹ میں 98 سے زائد کی اوسط سے رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے کرکٹر بن گئے

وہ ڈان بریڈمین کے بعد ابتدائی 10 ٹیسٹ میں 98 سے زائد کی اوسط سے رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے کرکٹر بن گئے (فوٹو: سری لنکا بورڈ)

سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ناقابل شکست 208 رنز بنانے والے سعود شکیل نے کئی شہرہ آفاق کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

گال میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آردر بلےباز سعود شکیل نے سری لنکن بولرز کو بےبس کرتے ہوئے ناقابل شکست 208 رنز کی اننگز کھیلی اور پاکستان کو ٹیسٹ میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

سعود شکیل کی اننگز نے انہیں ٹیسٹ میچز ابتدائی 10 اننگز میں 98.50 کی اوسط سے 800 سے زائد رنز بنائے، وہ ڈان بریڈمین کے بعد یہ کارنامہ کرنے والے دنیا کے دوسرے کرکٹر ہیں۔

مزید پڑھیں: گال ٹیسٹ؛ سعود شکیل سری لنکا میں ڈبل سینچری کرنیوالے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے


سعود شکیل کی ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک 12 اننگز میں 100.12 اور 802* رنز کی اوسط ہے، جس میں ایک ڈبل سینچری اور ایک سینچری اور 5 نصف سینچریاں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: گال ٹیسٹ؛ پاکستان نے سری لنکا کو شکست سے دوچار کردیا

پہلی اننگز میں 208 ناٹ آؤٹ اور دوسری اننگز میں 30 رنز کی میچ ووننگ اننگز کھیلنے پر سعود شکیل کو پلئیر آف دی میچ کے انعام سے بھی نوازا گیا۔

Load Next Story