شاہ رخ خان کی کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

آئی سی سی کی جانب سے جاری تصویر کے ساتھ کنگ خان کا کیپشن بھی درج کیا گیا ہے


ویب ڈیسک July 20, 2023
شاہ رخ خان کے فینز نے ٹرافی کے ساتھ شاہ رخ کی تصویر کو بڑا تحفہ قرار دیا:فوٹو:سوشل میڈیا

بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کی کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ تصویر جاری کردی گئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سوشل میڈٰیا پرجاری کی گئی تصویر میں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی تھامے مسکراتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔



آئی سی سی نے شاہ رخ خان کی تصویر کے ساتھ کنگ خان کا کیپشن دیا جس میں ہیش ٹیگ سی ڈبلیو سی 23 ٹرافی بھی استعمال کیا گیا ہے۔ تصویر کے ساتھ یہ تقریبا آ پہنچا ہے کا پیغام بھی درج ہے۔ شاہ رخ خان کے مداحوں نے ٹرافی کے ساتھ تصویر کو بڑا تحفہ قرار دیا۔

ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ رواں سال 5 اکتوبر سے لے کر 19 نومبر کو بھارت میں کھیلا جائے گا جس میں 10 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں