طورخم جعلی ویزوں پر 15 افغانوں کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام

افغان باشندوں کو طورخم امیگریشن پوائنٹ پر روکا گیا، سفری دستاویزات کی چھان بین کے بعد واپس بھیج دیا گیا


ویب ڈیسک July 20, 2023
کسی کو غیر قانونی طریقے سے پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں دیں گے، ایف آئی اے حکام (فوٹو: فائل)

طورخم سرحد پر جعلی ویزوں کے ذریعے 15 افغانوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حکام کے مطابق جعلی ویزوں پر پاکستان داخل ہونے کی کوشش کرنے والے افغان شہریوں کو طورخم امیگریشن پوائنٹ پر روکا گیا۔

15 افغان باشندوں کو سفری دستاویزات کی چھان بین کے بعد افغانستان واپس بھیج دیا گیا۔ ایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ کسی کو غیرقانونی طریقے سے پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |