
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حکام کے مطابق جعلی ویزوں پر پاکستان داخل ہونے کی کوشش کرنے والے افغان شہریوں کو طورخم امیگریشن پوائنٹ پر روکا گیا۔
15 افغان باشندوں کو سفری دستاویزات کی چھان بین کے بعد افغانستان واپس بھیج دیا گیا۔ ایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ کسی کو غیرقانونی طریقے سے پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔