بجلی ایک ماہ کیلیے 1روپے 90پیسے فی یونٹ مہنگی

قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جولائی کے ماہ کے بلوں پر ہوگا


ویب ڈیسک July 20, 2023
(فوٹو فائل)

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ایک ماہ کے لیے بجلی 1روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

ماہ مئی کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جولائی کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔

سی پی پی اے نے 2روپے 05 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جبکہ نیپرا نے 5 جولائی کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کی تھی۔

اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا جبکہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |