محرم الحرام سندھ میں دفعہ 144 نافذ ڈبل سواری پر پابندی عائد
مجالس اور امام بارگاہ کے سوا 5 افراد سے زیادہ کھڑے ہونے پر پابندی عائد
محرم الحرام کے سلسلے میں سندھ بھر میں دفعہ 144 نافد کر دی گئی جبکہ 9 اور 10 محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق صوبے بھر میں محرم کے دوران اسلحہ لیکر چلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، قانون نافد کرنے والے اداروں کے سوا کسی کو اسلحہ لیکر چلنے کی اجازت نہیں ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق مجالس اور امام بارگاہ کے علاوہ 5 افراد سے زیادہ کھڑے ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ ہوٹلز اور عوامی مقامات پر وی سی آر اور فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی۔