ورلڈکپ آئی سی سی کا آفیشل پرومو جاری شائقین کی تنقید

ویڈیو میں شاہین آفریدی کا 2019 میگاایونٹ میں اپنا جشن منانے کا مخصوص انداز بھی شامل


ویب ڈیسک July 20, 2023
ویڈیو میں شاہین آفریدی کا 2019 میگاایونٹ میں اپنا جشن منانے کا مخصوص انداز بھی شامل (فوٹو: اسکرین شارٹ)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈکپ 2023 کیلئے سوشل میڈیا پر آفیشل پرومو جاری کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے ٹوئٹر پر 2 منٹ اور 13 سیکنڈ کی ویڈیو جاری کی گئی، جس میں 'یہ تقریبا آ پہنچا ہے' کا پیغام بھی درج ہے، اس ویڈیو میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان ٹرافی کے ہمراہ موجود ہیں جبکہ ماضی کے ورلڈکپ ٹورنامنٹس کی خوشگوار یادیں بھی تازہ کی گئی ہیں۔

پرومو میں دکھائے جانے والے ویژولز میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا ورلڈکپ 2019 میں اپنا جشن منانے کا مخصوص انداز بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاک بھارت مقابلے کیلئے احمد آباد کا متبادل وینیو کون سا ہوگا؟

دوسری جانب آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پرومو ویڈیو میں بھارتی کھلاڑیوں اور مداحوں کو زیادہ دکھانے پر کرکٹ کونسل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ کچھ شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے بھارت کے علاوہ کوئی ٹیم ورلڈکپ میں شامل نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں