وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ مقدمے میں بری

احتساب عدالت نے اشتہاری رابعہ عمران کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے


ویب ڈیسک July 20, 2023
احتساب عدالت نے اشتہاری رابعہ عمران کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

احتساب عدالت نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور بیٹے حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ مقدمے میں بری کردیا۔

احتساب عدالت کے جج قمرالزمان نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے شہبازشریف، حمزہ شہباز اور نصرت شہباز سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں، تاہم عدم پیشی پر اشتہاری قرار دی گئی رابعہ عمران کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

یہ بھی پڑھیں: احتساب عدالت؛ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت پر فیصلہ محفوظ

ریفرنس میں شہبازشریف، حمزہ شہباز ، سلمان شہباز ، رابعہ شہباز اور نصرت شہباز سمیت 16 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔

شریف فیملی سمیت دیگر پر 7 ارب 32 کروڑ سے زائد کی منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کا الزام عائد تھا۔

شہباز شریف پر 5 ارب سے زائد منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام تھا، جبکہ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز پر 1 ایک ارب تک کے اثاثے اور منی لانڈرنگ کرنے کا الزام تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں