اسلام آباد ہائیکورٹ اربوں روپے کے سپر ٹیکس کا نفاذ غیر آئینی قرار

سپر ٹیکس کے ڈیمانڈ اور ریکوری کے تمام نوٹسز عدالت نے کالعدم قرار دے دیے


ویب ڈیسک July 20, 2023
—فائل فوٹو

ہائیکورٹ نے حکومت کی جانب سے اربوں روپے کے سپر ٹیکس اکٹھا کرنا غیر قانونی قرار دے دیا۔

عدالت نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق فور سی کو بھی غیر آئینی قرار دے دیا، سیکشن فور سی کے حوالے سے عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں وضاحت بھی کر دی۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے مختلف کمپنیز اور اداروں کی جانب سے دائر درخواستیں منظور کر لیں۔ درخواست گزاروں کی جانب سے سلمان اکرم راجہ، عدنان حیدر رندھاوا ایڈوکیٹ و دیگر نے کیسز کی پیروی کی۔

سپر ٹیکس کے ڈیمانڈ اور ریکوری کے تمام نوٹسز عدالت نے کالعدم قرار دے دیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔