سائفر کیس میں اور شاہ محمود ایف آئی اے کو حقائق بتائیں گے اسد عمر

اعظم خان کے بیان میں قانونی لحاظ سے کچھ خاص نظر نہیں آیا، اسد عمر


ویب ڈیسک July 20, 2023
اعظم خان کے بیان میں قانونی لحاظ سے کچھ خاص نظر نہیں آیا، اسد عمر

پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ اعظم خان کے بیان میں قانونی لحاظ سے کچھ خاص نظر نہیں آیا۔

اسد عمر نے جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا 164کا بیان سامنے آیا اس میں مجھے قانونی لحاظ سے تو کچھ خاص نظر نہیں آیا۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے اور شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے نے چوبیس جولائی کو بلایا ہے جائیں گے حقائق بتائیں گے۔

پرویز خٹک کی پارٹی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹیاں عوام بناتے ہیں اور وہی انہیں چلاتے ہیں، کسی پارٹی کا فیصلہ کوئی دوسرا نہیں صرف عوام کرسکتے ہیں، پرویزخٹک ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں مگر دیکھتے ہیں انہیں کیا کامیابی ملتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں