کے الیکٹرک کے لائسنس میں 6 ماہ کی توسیع

کے الیکٹرک کے لائسنس کی 20 سالہ مدت آج ختم ہورہی ہے


ویب ڈیسک July 20, 2023
کے الیکٹرک کے لائسنس کی 20 سالہ مدت آج ختم ہورہی ہے

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کے لائسنس میں 6 ماہ کی عبوری توسیع کردی۔

نیپرا نے لائسنس میں توسیع کا عبوری فیصلہ کے الیکٹرک کو بھجوادیا ۔ کے الیکٹرک کو نیا لائسنس ملے گا یا نہیں اس بات کا حتمی فیصلہ نہ ہو سکا۔

کے الیکٹرک کے لائسنس کی 20 سالہ مدت آج ختم ہورہی ہے اور اس نے لائسنس میں 20 سالہ تجدید کی درخواست کی ہے۔

نیپرا عوامی سماعت کے بعد لائسنس کی تجدید کا فیصلہ کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں