بارشوں سے ملک بھر میں 262 افراد جاں بحق ہوئے این ڈی ایم اے

ترجمان کے مطابق پنجاب میں بارشوں سے 8 لاکھ 57 ہزاراورسندھ میں 2 لاکھ 73 ہزارافراد متاثرہوئے۔


ویب ڈیسک September 17, 2012
ترجمان کے مطابق پنجاب میں بارشوں سے 8 لاکھ 57 ہزاراورسندھ میں 2 لاکھ 73 ہزارافراد متاثرہوئے۔ فوٹو: اے ایف پی

نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مون سون بارشوں سےملک میں 262 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔


ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ مون سون بارشوں سےسندھ میں 106 ، پنجاب میں 58، خیبرپختونخوا میں 39، آزادکشمیر میں 31، بلوچستان میں 25 اوراسلام آباد میں 3 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ بارشوں سے 815 افراد زخمی بھی ہوئے۔


ترجمان کے مطابق پنجاب میں بارشوں سے 8 لاکھ 57 ہزاراورسندھ میں 2 لاکھ 73 ہزارافراد متاثرہوئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں سے ملک بھرمیں 73 ہزار399 گھربھی تباہ ہو ئے۔ مجموعی طورپر بارشوں سے3 ہزار883 گاؤں متاثراور 8 لاکھ 27 ہزارایکڑسے زائد رقبے پرپھیلی کھڑی فصل کوبھی نقصان پہنچا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں