ادیتیہ رائے کپور نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا

اداکار کی کچھ وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جس میں وہ ایک گٹار کے ساتھ گاتے ہوئے نظر آتے ہیں


ویب ڈیسک July 20, 2023
فوٹو : فائل

بالی وڈ کے نامور اداکار ادیتیہ رائے کپور نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا اور جلد ان کی البم ریلیز ہوگی۔

2013 کی بلاک بسٹر فلم 'عاشقی' سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی زندگی کا ایک نیا مرحلہ شروع کررہے ہیں۔

اداکار کی کچھ وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جس میں وہ ایک گٹار کے ساتھ گاتے ہوئے نظر آتے ہیں، ذرائع کے مطابق اداکار نے اپنی فلمی پروجیکٹس سے کچھ وقفہ لیا ہے تاکہ وہ میوزک کو وقت دے سکیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں ادیتیہ کپور نے بتایا کہ وہ اپنی میوزک البم پر کام کررہے ہیں اور وہ جلد منظر عام پر آجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میوزک ہمیشہ سے ان کا جنون رہا ہے اور وہ اب گلوکاری میں اپنا کیریئر بنانے کیلئے بہت سنجیدہ کوشش کررہے ہیں۔

ادیتیہ کپور نے اس بات کا انکشاف بھی کیا کہ وہ 'دی نائٹ مینیجر' کی ریکارڈنگ کے دوران اسٹوڈیو میں 'عاشقی' فلم کے گانے گایا کرتے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔