بیرون ملک جیلوں میں 12 ہزار سے زائد پاکستانی قید ہیں وزارت خارجہ

متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی جیلوں میں مجموعی طو پر 6 ہزار 200 پاکستانی قید ہیں، وزارت خارجہ

فوٹو: فائل

وزارت خارجہ نے بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی۔

پیش کردہ تفصیلات کے مطابق بیرون ملک جیلوں میں مجموعی طور پر 12 ہزار سے زائد پاکستانی قید ہیں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی جیلوں میں مجموعی طو پر 6 ہزار 200 پاکستانی قید ہیں۔

دستاویز کے مطابق ابوظہبی میں 1612، دبئی میں 1488، جدہ میں 1504 اور ریاض کی جیلوں میں 1596 پاکستانی قید ہیں۔ علاوہ ازیں قطر میں 209، ترکی میں 329، یونان کی جیلوں میں 811 پاکستانی قید ہیں۔


وزارت خارجہ کے مطابق عراق کی جیلوں میں 672، منامہ میں 208، اسپین میں 115، چین میں 239 پاکستانی قید ہیں جبکہ جرمنی میں 119، آسٹریلیا میں 44 امریکا میں 98 پاکستانی پابند سلاسل ہیں۔

قومی اسمبلی میں پیش کی جانے والی دستاویزات کے مطابق مختلف جرائم کی پاداش میں ملائیشیا میں 151، کویت میں 55، برطانیہ کی جیلوں میں 275 پاکستانی اسیری کی زندگی گزار رہے ہیں۔

وزارت خارجہ کے مطابق ڈنماک کی جیلوں میں 32، سری لنکا میں 94، مالدیپ میں 21، افغانستان کی جیلوں میں 13، اردن میں 12، نائجیریا میں 8 پاکستانی قیدی موجود ہیں۔
Load Next Story