مشتعل شہریوں نے موٹرسائیکل لفٹنگ اہلکاروں کی درگت بنادی ویڈیو وائرل

واقعہ صدر کے علاقے میں عبداللہ ہارون روڈ پر پیش آیا


ویب ڈیسک July 20, 2023
فوٹو: ویڈیو گریب

صدر میں مشتعل شہریوں نے غیرقانونی پارکنگ سے موٹرسائیکلیں اٹھانے والے عملے کی درگت بنادی۔

رپورٹس کے مطابق صدر کے علاقے میں عبداللہ ہارون روڈ پر کوآپریٹو مارکیٹ کے سامنے شہریوں نے موٹر سائیکلیں اٹھانے پر مامور عملے کو تشدد کا نشانہ بناکر بھاگنے پر مجبور کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشتعل شہریوں نے لفٹر پر چڑھ کر اپنی موٹر سائیکلیں نیچے اتارلیں اور عملے کو لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد اہلکار وہاں سے بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

واضح رہے کہ صدر کے علاقے میں موٹر سائیکل لفٹنگ اور پارکنگ مافیا کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے اکثر و بیشتر لڑائی جھگڑے کے واقعات پیش آتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پارکنگ فیس نہ دینے پر پارکنگ مافیا کے کارندے ٹریفک پولیس کے ذریعے گاڑی لفٹ کروا دیتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے ضلع جنوبی میں موٹر سائیکلیں لفٹ کرنے کا نظام پرائیویٹ ٹھیکے پر چلایا جارہا ہے اور لفٹنگ کرنے والے اہلکار شہریوں کے ساتھ انتہائی بدتمیزی سے پیش آتے ہیں جس پر لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لفٹنگ مافیا کے کارندے شہریوں کے سامنے ہی انکی موٹرسائیکلیں اٹھالیتے ہیں اور لوگ اپنی موٹرسائیکل نیچے اتروانے کیلئے ان اہلکاروں کی منت سماجت کرتے ہیں لیکن اہلکاروں کی جانب سے شہریوں سے انتہائی ناروا سلوک کیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں