مجموعی ذخائر کی مالیت 11 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 5 کروڑ 53 لاکھ ڈالر ہوگئی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان

—فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک کے مطابق مجموعی ذخائر کی مالیت 11 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

مرکزی بینک کے مطابق دوست ملکوں سے 4.2 ارب ڈالر کے انفلوز کی آمد کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر8 ارب 72 کروڑ 72 لاکھ ڈالر ہوگئے جو اکتوبر 2022 کے بعد 9 ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔

علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 5 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جس میں سے کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 33 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔


مرکزی بینک کے مطابق جولائی کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر موصول ہوئے، سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں۔

 
Load Next Story