
ایکسپریس نیوز کے مطابق یونان میں کشی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 3 پاکستانیوں کی میتیں قطر ایئر ویز کی پرواز QR608کے ذریعہ لاہور پہنچیں۔
میتیں یونان سے براستہ دوحہ، لاہور لائی گئیں، اوور سیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے میتیں وصول کر کے ورثا کے حوالے کر دیں۔
میتیوں کو او پی ایف کی ایمبولینسوں کے ذریعے آبائی علاقوں کے لیے روانہ کردیا گیا۔ عبدالواحد اور سفیان عباس کی میتیں گجرات جبکہ ناصر علی کی میت گوجرانوالہ روانہ کی گئی۔
او پی ایف حکام کا کہنا ہے کہ 22 تاریخ کو مزید 6 جبکہ 25 تاریخ کو 2 میتیں لاہور پہنچیں گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔