لاہورگستاخانہ فلم کیخلاف نکالی جانے والی ریلی پرپولیس کا لاٹھی چارج اورشیلنگ

مظاہرین امریکی قونصلیٹ تک پہنچنے میں کامیا ب ہو گئے اور گیٹ پر چڑھ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی


September 17, 2012
مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ISLAMABAD: مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے لاہورمیں گستاخانہ فلم کے خلاف نکالی جانے والی ریلی پرپولیس نے لاٹھی چارج اورشیلنگ کی۔

مشتعل مظاہرین امریکا کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے جب امریکی قونصلیٹ کی جانب بڑھے تو پولیس انے انہیں روکنے کی کوشش کی جس کے دوران مظاہرین اورپولیس میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

پولیس کے روکنے کے باوجود مظاہرین امریکی قونصلیٹ تک پہنچنے میں کامیا ب ہو گئے اور گیٹ پر چڑھ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی جس پرمظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |