’ دبئی سے ٹماٹر لانا‘  بھارتی ماں کی بیٹی سے فرمائش

بیٹی ٹماٹر سوٹ کیس میں لے کر بھارت پہنچی

بھارت میں ٹماٹر انتہائی مہنگے ہو گئے ہیں:فوٹو:فائل

بھارت میں ٹماٹر کی قیمت آسمان پر پہنچنے کے بعد ایک ماں نے دبئی سے آنے والی بیٹی سے ٹماٹر کی فرمائش کردی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی کی رہائشی بھارتی خاتون نے اسکولوں کی چھٹیوں میں بھارت جانے کا ارادہ کیا اور اپنی والدہ سے پوچھا کہ انہیں دبئی سے کیا منگوانا ہے۔ جواب میں والدہ نے قیمتی چیز ' ٹماٹر' لانے کی فرمائش کردی۔


فرماں بردار بیٹی نے والدہ کی خواہش پوری کی اور اپنے سوٹ کیس میں 10 کلو ٹماٹر رکھ کر بھارت لے گئیں۔ دبئی سے ٹماٹر لانے والی خاتون کی بہن نے سوشل میڈیا پر والدہ کی فرمائش کے بارے میں پوسٹ لکھی جو وائرل ہوگئی۔

اس سوال پر کہ ٹماٹر جلد خراب ہوجاتے ہیں اتنے ٹماٹر کیسے محفوظ کریں گی تو دبئی سے آنے والی خاتون کی بہن نے جواب دیا کہ ٹماٹر کی چٹنی سمیت مختلف طریقوں سے استعمال کریں گے۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے سوٹ کیس میں ٹماٹر لانے کے بارے میں قانون سے متعلق سوال اٹھا دئیے جبکہ بہت سے صارفین نے اسے دلچسپ قرار دیا۔بھارت میں ٹماٹر بہت مہنگے اور عام آدمی کی قیمت خرید سے باہر ہوگئے ہیں۔
Load Next Story