پنجاب گندم خریداری میں کرپشن خفیہ ایجنسیوں کو ٹاسک دیدیا گیا

کسانوں سے رشوت اور بدعنوانیوں میں ملوث ملازمین کو برطرف کرکے مقدمات درج کیے جائیں گے


Online May 05, 2014
کسانوں سے رشوت وبدعنوانیوں میں ملوث ملازمین کو برطرف کرکے مقدمات درج کیے جائینگے۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON: سرکاری سطح پر گندم کی خریداری کے دوران کسانوں سے رشوت لینے اور بدعنوانیوں میں ملوث محکمہ خوراک کے افسران وملازمین کو فی الفور نوکریوں سے نکالنے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کیلیے خفیہ ایجنسیوں کو حکومت پنجاب نے خصوصی ٹاسک سونپ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گندم کو سرکاری گوداموں تک لانے اور ان کی خریداری کے دوران کسانوں اور حکومت کو کرپشن و مالی بدعنوانیوں کے ذریعے کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والے محکمہ خوراک کے اعلی افسران فوڈ انسپکٹرز اور سپروائزر سمیت دیگر ایسے عملے کو جو گندم کی خریداری کے دوران کرپشن میں ملوث پائے جاتے ہیں، ان کے بارے میں خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ پر ایسے افسران و ملازین کو فی الفور نوکریوں سے فارغ کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کیلیے خصوصی سیل قائم کر دیا گیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں